عمران خان نے گالم گلوچ اور بدتمیزی کا کلچر فروغ دیا : آصف الیاس

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر آصف الیاس گل نے کہا ہے کہ آج کے سیاستدانوںکو پیپلزپارٹی کے قائدین سے سیاسی روایات اور اخلاقیات کا درس لینا چاہیے عمران خان نے جس طرح گالم گلوچ اور بدتمیزی کا کلچر فروغ دیا ہے اس کے نتائج بڑے بھیانک برآمدہونگے عمران خان اداروں کو دبائو میں لاکر اپنی مرضی کے فیصلے لینے کی جوکوشش کررہے ہیں وہ قوم کو قبول نہیں ڈرانا ،دھمکانا اور اول فول بیانات سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہورہی ہے یہ سیاسی روایات نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تنقید برائے اصلاح اور مفاہمتی سیاست کے فروغ کیلئے کا م کیا جائے تاکہ جمہوریت کی مضبوطی کیساتھ ساتھ عوام سیاسی طور پر باشعور بن سکیں ان خیالات کااظہار انہوںنے گلوریاکالونی میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی آصف الیاس گل نے کہاکہ سیاست میں میدان میں استاد کا درجہ رکھنے والی شخصیت کی جو تضحیک کی جارہی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوںنے کہاکہ عمران خان الزام تراشی سے گریز کرکے اصلاحی پہلوئوںکی طرف آئیں تاکہ ملکی اور عوامی مسائل پر قابو پاکر قوم کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن