قوم کے جذبات سے کھ یلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی: شہباز چھینہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 139کے کنوینئر و امیدوار چوہدری شہباز احمد چھینہ نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق بیان شہداء فلسطین کے خون سے غداری اور قائد اعظمؒ کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے موقف کی کھلی خلاف ورزی اور واضح توہین ہے جس پر انکا کڑا محاسبہ ناگزیر ہے، قوم کے جذبات سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری سرفراز احمد چھینہ اور چوہدری کامران علی ورک کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا کہ ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں تو دوسری جانب آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر موجود سردار تنویر کو کشمیر سے زیادہ اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بحال کئے جانے کی فکر لاحق ہے،  انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنی حیثیت سے زیادہ بیان دینے کی حماقت کی ہے ہم انکے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور انہیں فوری آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...