شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری وسابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے دور اقتدار میں ملک و قوم کے قیمتی ساڑھے تین سال ضائع کرکے اب منفی ہتھکنڈوں اور سازشوں کے ذریعے مزید وقت ضائع کرنے کے درپہ ہے سیاست کو سازشوں کا گڑھ اور اقتدارکے ایوانوں کو مچھلی منڈی بنانے والے پی ٹی آئی رہنما جمہوریت پسندی کی بات کرکے اپنا مذاق خود اڑا رہے ہیں قوم انکا اصل چہرہ دیکھ چکی اور انکے منفی عزائم سے پوری طرح آگاہ ہے، اپنے ایک بیان میں ملک پرویز اقبال نے کہا کہ بیرونی سازش کا بیانیہ ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کا نیا شوشہ چھوڑاجس پر بھی قوم نے کان نہیں دھرے تو اب یہ نئے انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ کرکے نئی محاذ آرائی کو جنم دینا چاہتے ہیں جس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ ناکام خان کی سیاست اب آخری ہچکیاں لے رہی ہے عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت تباہ کی کشمیر فروخت کیا اسلامی ممالک کو پاکستان سے شدید ناراض اور دور کیا یورپ اور امریکا کے خلاف صرف سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے سازش کا جھوٹا بیانیہ بنایا اور اب ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف دن رات پروپیگنڈہ کرکے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور عدلیہ کے خلاف انکی مہم جوئی بھی جاری ہے ان سازشوںسے انہوں نے اپنا سیاسی مستقبل خود تباہ کیا ہے۔
عمران خان کی سیاست آخری ہچک یاں لے رہی ہے: پرویز اقبال
`
Jul 25, 2022