فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فیصل آباد کی ڈیری سیفٹی ٹیم نے بھائی والا پھاٹک پر ناکہ لگاکر دودھ لے جانے والی 22 گاڑیوں میں موجود دودھ کی کوالٹی کو مختلف ٹیسٹ لگا کر چیک کیا۔ پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018ء کے مطابق دودھ کی کوالٹی کو ناقص پا کر تقریبا 04 گاڑیوں کو 24000 روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید کارروائی کے دوران 11ملک شاپس کا معائنہ کیا گیا۔08 ملک شاپس کو اصلاحی نوٹس جاری کیے۔02 ملک شاپس کو ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر 14000روپے جرمانہ عائد کیا۔ٹیم نے موقع پر 30لیٹرغیر معیاری دودھ ضائع بھی کر دیا۔