لاہور (نیوز رپورٹر)ہیپاٹائٹس بی، سی اور ڈی جگر کو ناکارہ اور جگر کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔ اس جان لیوا مرض میں مبتلا مریض بے خبر رہتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہریوں میں سالانہ طبی معائنہ و تشخیصی ٹیسٹ کروانے کے متعلق ہنگامی بنیادوں پر آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ لوگ اس موذی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔ان خیالات کا اظہار جنرل ہسپتال کے کنسلٹنٹ و گیسٹرو انٹرولوجی کے فزیشن ڈاکٹر اسرار الحق طور نے میڈیکل سٹوڈنٹس کو دیئے گئے خصوصی لیکچر میں کیا۔ایسو سی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر اسرار طور نے کہا کہ ہیپاٹائٹس (کالے یرقان) کی بڑھتی ہوئی بیماری کی روک تھام کیلئے سکریننگ بارے شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کے بغیر علاج معالجے پر کروڑوں روپے کے اخراجات اور شرح اموات میں کمی لانا ممکن نہیں ہوگا جبکہ اس مرض سے بچاؤ کیلئے ہمیشہ ابلا ہوا پانی ٹھنڈا کر کے استعمال کیا جائے، کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا نہ بھولیں۔
ڈاکٹر اسرار الحق طور کاجنرل ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ، احتیاط اور علاج کے متعلق لیکچر
Jul 25, 2022