لاہور (خصوصی نامہ نگار)منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ خرید و فروخت کی سیاست سے نوجوان سخت غصے میں ہیں ۔ 75سال بعد بھی ملکی سیاست ووٹوں کی بجائے لوٹوں کے ہاتھ میں ہے۔اگر ووٹرز کے فیصلے کو نہیں ماننا تھاتو پھر اتنا بڑا الیکشن ڈرامہ رچانے کی ضرورت کیا تھی؟الیکشن پر قومی خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے۔عوامی نمائندوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح کمروں میں بند کیا گیا ۔ایسے لگ رہاتھا کہ عید قربان کے بعد بھی میلہ مویشیاں شروع ہے ۔یہ عوام دشمن نظام پاکستان کی جڑیں کاٹ رہا ہے ۔ملک لوٹنے والے اور اس فرسودہ نظام کے محافظ کرپٹ نام نہاد جمہوریت کے ذریعے نوجوانوں کے اخلاق اور کردار کو خراب کر رہے ہیں۔چوروں اور لٹیروں نے سیاست کو ایک گندا کاروبار بنا کے رکھ دیا ہے۔وہ وقت قریب ہے کہ جب نوجوان ان کرپٹ مافیاز کو مقدس ایوانوں سے اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
75سال بعد بھی ملکی سیاست لوٹوں کے ہاتھ میں ہے: مظہر محمود علوی
Jul 25, 2022