پی ٹی آئی‘(ق) لیگ کا اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے:طارق محمود ڈوگر

Jul 25, 2022

 جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 139حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کا مفاداتی اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال واضح کررہی ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی و پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کی حمایت حاصل نہیں اور چوہدری پرویز الٰہی کا وزیر اعلیٰ بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے ایجنڈے پر کاربند ہے جس کی تکمیل کی خاطر ہر سطح پر موثر و مربوط اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے ہاتھوں کسی کی عزت محفوظ نہیں اداروں پر کیچڑ اچھالا گیا سیاسی قائدین کی کردار کشی کی گئی اور اب عمران خان کی طرف سے جمہوری عمل سبوتاژ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ان کا نئے عام انتخابات فوری کروانے کا بے جاء مطالبہ بھی سیاسی انارکی برپا کرنے کی سازش کا ہتھکنڈہ ہے۔ 

مزیدخبریں