مریدکے:پیر توکل حسین نے بھائی بھتیجے کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا

مریدکے(نامہ نگار) علاقہ کی معروف مذہبی شخصیت پیر سید ملنگ حسین شاہ کے بیٹے پیر سید توکل حسین شاہ نے اپنے بڑے بھائی، بھتیجے اور قریبی عزیز کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا۔ تھانہ سٹی مریدکے میں گزشتہ روز  درج ہوئی ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 19 جولائی کی شام چھ بجے ہوا۔ بتایا گیا ہے پیر توکل کے بڑے بھائی مدثر شاہ، بھتیجے زین العابدین، داماد حبیب شاہ اور دونامعلوم افراد نے اس وقت پیر توکل حسین شاہ اور پیر طیب حسین شاہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ مبینہ طور پر اپنے والد گرامی سے ملنے مدثر شاہ کے ہاں آئے۔ اس موقع پر  بیان کردہ تشدد میں ملوث افراد کی جانب سے پیر طیب کی جیب سے 70 ہزار روپے نکالنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...