قصور (نمائندہ نوائے وقت) سرکاری آٹا غریب کی پہنچ سے دور، ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے رعائتی آٹا ھوٹلوں پر فروخت ہونے لگا۔ پنجاب حکومت نے مہنگائی کے اس دور میں غریب آدمی کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے آٹے پر سبسڈی دی تاکہ غریب آدمی پر کم بوجھ پڑے اور وہ اس بڑھتی مہنگائی سے زیادہ متاثر نا ھو لیکن ضلع قصور و دیگر ملحقہ علاقوں میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے سبسڈائز آٹا جس سے غریب آدمی کو فائدہ پہنچنا چاہیے وہ امیر تاجروں کی تجوریاں بھرنے معاون ثابت ہورہا ہے اور اس سارے عمل میں ضلعی انتظامیہ کے سہولتکار کا کردار ادا کررھی ھے روزانہ کی بنیاد پر مختلف فلور ملوں سے جاری ہونے والا آٹا مقرر کردہ آٹا پوائنٹس پر جانے کہ بجائے ھوٹلوں اور تندوروں پر پہنچ جاتا ھے۔ اس سارے عمل میں فلور مل مالکان، پٹواری، اسسٹنٹ کمشنر سمیت ضلعی افسران کی خاموشی اس بات کا واضح ثبوت ھے کہ بیورکریسی کی ملی بھگت سے پی ٹی آئی دور میں تعینات ھونے والے افسران ن لیگ کی حکومت کو ناکام کرنے میں ھر حربہ اختیار کررہی ہے۔
قصور:انتظامیہ کی ملی بھگت سے سستا آٹا ہوٹلوں پر فروخت ہونے لگا
Jul 25, 2022