بھارت دریاوں پر ڈیم بنا کر عالمی سازش کا حصہ بننے سے باز آجائے:سیف اللہ خالد

Jul 25, 2022

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) مرکزی سرپرست اعلی ملی لیبر فیڈریشن پروفیسر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کی طرف سے پاکستان کی طرف آنے والے دریاوں پر ڈیم بنا کر عالمی سازش کا حصہ بننے سے باز آجائے اور کشمیر پرغاصبانہ قبضہ چھوڑ دے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جب تک ایک پاکستانی بھی زندہ ہے ہم بھارتی جارحیت کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایریگیشن ایمپلائز پاور یونین سی بی اے ملحقہ پاکستان ملی لیبر فیڈریشن گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام ریسٹ ہاس جی ٹی روڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ملازمین، افسروں اور عہدیداروںنے بھرپور شرکت کی ۔ ، انجینئر راشد سندھو ، طارق محمود مغل چئیرمین لیبر اتھارٹیز پنجاب ، مقصود احمد جنرل سیکرٹری ایپکا ہائی وے ، محمد عمران نائب صدر ایپکا ایریگیشن ، سیٹھ محمد بابر چییرمین پاکستان ایریگیشن ایمپلائز پاور یونین سی بی اے ، ملک مشتاق اعوان ، حاجی طلعت سعید چوہدری ریجنل چئیرمین پی ایم ایل ایف و زونل چیف آرگنائزر پاور یونین سی بی اے و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں