حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گوجرانوالہ پروفیسر ڈاکٹر عاشق حسین ڈوگر نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی انتہائی کم اور مناسب فیس میں طلباء کو درسی کتب، ٹیوٹوریل سپورٹ اور فائنل امتحان میں شرکت کا موقع فراہم کر رہی ہے ۔ اس یونیورسٹی کو جنوبی ایشیاء کی پہلی اوپن یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس وقت اس ادارے کے جاری طلباء کی تعداد چودہ لاکھ سے متجاوز ہے اور اس وجہ سے اس کا شمار دنیا کے چار میگا تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2مدینہ کالونی اور ڈپٹی ڈی او پندی بھٹیاں کے آفس میں اساتذہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی۔ علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی نے اپنے نیٹ ورک کو دُور افتادہ اور پسماندہ ترین علاقوں تک پھیلا دیا ہے او ر اس وقت پاکستان کے مختلف شہروں میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 44 ریجنل کیمپسز اور 1400 جز وقتی سٹڈی سنٹر ز کام کر رہے ہیں اور مختلف سطح اور مضامین کے تقریباً ستر ہزار کے قریب اساتذہ بطور پارٹ ٹائم ٹیوٹرز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک، ایف اے، ایم ایس سی، ایم بی اے میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ اپنی مرضی کا مضمون منتخب کر کے5ستمبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے اور اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ یا ریجنل آفس لاہور رابطہ کر سکتے ہیں۔طلبہ کی سہولت کے لیے حافظ آباد تحصیل میں گورنمنٹ مسلم ہائی سکول اور تحصیل پنڈی بھٹیاں میں سٹڈی سنٹر بھی بنائے گئے ہیں۔