اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی ٹریفک پولیس نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ان پر رنگ برنگی نمبر پلیٹیں لگانے اور موٹر سائیکلوں کے خلا ف سخت کارروائی شروع کردی ہے ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر سید مصطفی تنویرکے حکم پراسلام آباد بھر میں مختلف مقامات پرسپیشل انفورسمنٹ سکواڈ تعینات کردئے گئے ہیں اور چاروں زونل ڈی ایس پی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی نگرانی کریں گے اس ضمن میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کے تحت رواں سال غیر رجسٹرڈنمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانے کے8,951 چالان ٹکٹ جاری کئے ہیں اور متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو مختلف تھانوں میں بند بھی کیا گیا ہے اس تمام کارروائی کی سربراہی ایس ایس پی ٹریفک از خود کر رہے ہیں۔
غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، رنگ برنگی نمبر پلیٹیں لگانے والوںکیخلا ف کارروائی
Jul 25, 2022