مافیاز نے ملک کو 75برسوں سے یرغمال بنارکھا، نصر اللہ رند ھاوا  

اسلام آباد (نا مہ نگار)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل ہوا، قرآن و سنت کے اصولوں کو اپنا کرہی ملک میں ترقی کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، مافیاز اور کرپٹ لوگوں نے ملک کو 75برسوں سے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ بار بار حکومت کرنے والے عوام کو کارکردگی بتائیں، حکمران جواب دیں کہ پاکستان میں ساڑھے تین کروڑ بچے تعلیم سے محروم کیوں ہیں؟ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولتیں اور پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں، انھوں نے کہا 35برس سے تین پارٹیاں مسلسل اقتدار میں ہیں، عوام کو بتایا جائے کہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے، عوام حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور جاگیرداروںاور وڈیروں کو مسترد کر کے جماعت اسلامی کی اہل اور ایمان دارقیادت کا انتخاب کریں تاکہ اسلامی فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی زون 3کے بلد یاتی امیدوارن اور ناظمین یو سی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن