ملتان (نیوز رپورٹر) قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام سید نا حضرت عثمان غنیؓ کی یاد میں ذوالنورین کانفرنس زیر صدارت پروفیسر محمد حنیف چوہدری منعقد ہوئی ممبر برٹش امپائر طلحہ قریشی، علامہ فاروق خان سعیدی، پیر میاں غلام نقشبندی، پیر صوفی لیاقت علی نقشبندی، زاہد بلال قریشی مہمانانِ ذی وقار میزبان مخدوم پیر عامر محمود نقشبندی تھے پروفیسر حنیف چوہدری اور طلحہ قریشی نے کہا کہ سید نا حضرت عثمان غنیؓ کا دوراسلام کی سربلندی کا دور تھا، آپ کی ذات کو کئی مقامات پر فضیلت حاصل ہوئی اور آپ ؓکو اسلامی دنیا اور تاریخ میں منفرد مقام حاصل ہے۔ حافظ فاروق خان سعیدی اور مخدوم پیر عامر محمود نقشبندی نے کہا کہ سید نا عثمان غنی نے اپنے جان و مال سے اسلام، مسلمانوں اور انسانوں کی خدمت کی ہے۔ سلیم ناز، پروفیسر نصرت، اشرف قریشی، ملک تاج محمد تاج، سلمان قریشی، عمیر گورمانی، وزیر کاشمیری و دیگر نے شرکت کی۔