پی ٹی سی ایل حکام کی بے حسی‘ فائبر کیبل بچھانے کیلئے مکانوں کیساتھ کھدائی کر دی

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ پی ٹی سی ایل کی بے حسی‘ فائبر کیبل کی لائنیں بچھانے کے لئے مکانوں کی دیواروں کے ساتھ کھدائی کر کے نئے تعمیر شدہ مکانوں کو تباہ کر دیا۔  شالیمار کالونی میں جامع مسجد دارالفرقان سے متصل مکانوں کے ساتھ عید سے قبل گہرے کھڈے کھودے اور فائبر کیبل کے پائپ ڈالے اور بعد میں انہیں بند کئے بغیر ٹھیکیدار چلا گیا مسلسل بارشوں سے علاقہ میں مکانوں کی بنیادوں میں پانی سرایت کر گیا جس سے نئے تعمیر شدہ مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ارشاد سکھیرا‘ وقاص بودلہ‘ طاہر ارائیں‘ ظفر چودھری و دیگر نے حکام بالا سے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڑھوں کو فوری بند نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن