بورے والا میں دیہی واٹر سپلائی کے منصوبے فنگشنل نہ ہوئے‘ عوام آلودہ پانی پینے پر مجبور

Jul 25, 2022

گگو منڈی(نامہ نگار)پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی  سے  لاکھوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے دیہی واٹر سپلائی کے منصوبے فنگشنل نہ ہو سکے عوام بد ستور آلودہ مضر صحت پانی پینے پر  مجبور۔حکومت پنجاب  نے  چار سال قبل تحصیل بورے والا کے مختلف دیہات میں زیر زمین پانی پانی مضر صحت ہونے کی وجہ سے  واٹر سپلائی کے کروڑوں روپے کے منصوبے مکمل کروائے جہاں بجلی کا کنکشن ،ٹربائن اور ٹنکی کی تعمیر مکمل ہو جانے کے بعد بھی محکمہ پبلک ہیلتھ نے چک نمبر187۔ای بی چک نمبر235۔ای بی اور دیگر کئی چکوک میں ابھی تک واٹر سپلائی سکیمیں چالو نہیں کیں اور عوام بد ستور مضر صحت پانی پی کر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ٹھیکیدار اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے درمیان کمیشن کے تنازعہ کی وجہ سے واٹر سپلائی سکیمیں نہیں چلیں شہریوں بلال بٹ ،محمد انور ،محمد سرور ،عبدالغفور ،حیدر بٹ اور دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ واٹر سپلائی سکیمیں چالو کی جائیں ۔

مزیدخبریں