کوٹ ادو(خبرنگار) صدرمسلم لیگ ن ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ اور آئین کی تشریح عمران خان کی دھونس دھمکی اور گالی سے نہیں ہو سکتی،پی ٹی آئی نے آئین اور قانون سے کھلواڑ کیا جن کے چہرے قوم کے سامنے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے عدالتی حکم کے مطابق رولنگ دی،مسلم لیگ ن ہمیشہ کی طرح آج بھی عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگرپی ٹی آئی فسادات کو ابھار رہی ہے،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عدالت کاآج ہونے والا فیصلہ وزیر اعلی میاں حمزہ شہباز شریف کے حق میں آئے گا اور پنجاب میں 3ماہ سے جاری آئینی بحران کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو گا اور امید ہے کہ اس فیصلے کے اثرات صوبے کے عوام کے لئے خیر کا باعث بنیں گے۔
آئین کی تشریح عمران خان کی دھونس‘ دھمکی اور گالی سے نہیں ہو سکتی : احمد یار ہنجرا
Jul 25, 2022