اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں بجلی کا بحران برقرار ہے‘ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ ہو گیا۔ ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی پیداوار 22 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ طلب 28 ہزار میگاواٹ ہے۔ شہروں میں 4 سے 6 گھنٹے جبکہ دیہات میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیلم جہلم اور گدو سمیت کئی پاور پلانٹ بند ہیں۔ مزید یہ کہ ہائیڈل پیداوار بھی کمی کا شکار ہے۔
بجلی بحران