کئی حلقوں سے مداخلت کی آوازیں سیاسی پارٹیوں کو الیکشن پر راضی کرنے کی کوشش: جاوید لطیف

لاہور‘ اسلام آباد (نیوز رپورٹر + خبر نگار) وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ رات کے وقت سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگی گئیں۔ پالیسی ساز پہلے غلطی تسلیم کریں پھر قومی مفاد کی بات کریں۔ کئی حلقوں سے مداخلت کی آوازیں دراصل سیاسی جماعتوں کو الیکشن پر راضی کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیس کی فل کورٹ میں سماعت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ساری اپیلوں کو فوری طور پر سنا جائے۔ ملکی تاریخ میں اگلے2  ہفتے معاشی، دفاعی اور سیاسی لحاظ سے اہم ہیں۔ عمران خان کسی جماعت کو چور ڈاکو کہہ کر کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ماضی میں مداخلت کرتے ہوئے قومی مفاد کا احساس تھا‘ پہلے ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگیں، پھر قومی مفاد پر بات ہو گی۔ اداروں میں بیٹھے کچھ لوگ خواہشات کی تکمیل میں سب کر رہے ہیں‘ کوئی کہتا ہے صدارتی نظام ہو کوئی 18ویں ترمیم ختم کرنا چاہتے ہیں۔ عمران ان کو جو ٹاسک ملا ہوا ہے یہ وہی کر رہا ہے۔ ہم اپنی پچھلی پریشانیوں اور مشکلات کو بھلا کر پاکستان کیلئے آگے بڑھنا چاہتے تھے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غیر آئینی کام کرتا ہے اس پر کوئی مقدمہ نہیں ہوتا، کوئی اس ڈپٹی سپیکر کو عدالت میں نہیں بلاتا پاکستان بنانے والوں کو یہاں غدار ہے کے القابات دیئے گئے۔
جاوید لطیف

ای پیپر دی نیشن