آج ملک بھر میں بارشیں ، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات 

اسلام آباد(خبرنگار)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی،حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، شہید بینظیر آباد، جامشورو، میر پورخاص، دادو، عمر کوٹ،جیکب آباد،لاڑکانہ ،سکھر ،لاہور،گوجرانوالہ ،ڈی جی خان،سرگودھا، ڈی آئی خان، ملتان ،مظفر گڑھ،ساہیوال، خانیوال، بہاولپور،بہاولنگراور رحیم یار خان میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ۔ اس دوران ژوب، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ۔ جبکہ کشمیر،گلیات ، مری ،ایبٹ آباد، مانسہرہ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ۔ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزید محتاط رہیں۔پیر کے روز سندھ، بلوچستان، پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ مشرقی/جنوبی بلوچستان، زیریں سندھ اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب،اسلام آباد، کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):سندھ:اسلام کوٹ127، کراچی (قائد آباد 87، گلشن حدید ،صدر62،مسرور بیس55، کیماڑی54،اورنگی ٹان50، ڈی ایچ اے44، نارتھ کراچی 39، کورنگی، ناظم آباد، فیصل بیس36، سعدی ٹاو ن 34، یونیورسٹی روڈ 30، گڈاپ ٹاون29 ، گلشن ِمعمار28 ، ائر پورٹ اولڈ ایریا27، جناح ٹرمینل26 )، ٹھٹھہ70،حیدرآباد69، بدین65، ٹنڈو جام59، سکرنڈ46، جیکب آباد45،پڈعیدن، چھاچھرو31، کلوئی 30، مٹھی29، ڈپلو22، موہنجوداڑو 21، میرپورخاص15، سکھر11، نگر پارکر10 ، شہید بینظیر آباد08 ، خیرپور ، لاڑکانہ ،ڈاہلی05، دادو 04، بلو چستان: ژوب51،سبی18، دالبندین 14، لسبیلہ13، بارکھان11، قلات08، کوئٹہ(سٹی 07)، کوہلو06، خضدار05، اورماڑہ04،لورالائی02،پنجاب: ڈی جی خان38 ، بہاولپور(سٹی 37،ائرپورٹ 36)، ملتان( ا ئرپورٹ32،سٹی 18)، چکوال33،فیصل آباد ، خانپور31، راولپنڈی(شمس آباد 22 ، چکلالہ 02)، کوٹ ادو21، جوہر آباد20، لیہ19، نور پور تھل 18، قصور17، اسلام آباد(ائرپورٹ 16، زیرو پوا ئینٹ 06، گولڑہ 05 ، سید پور 01)، بھکر 14، گجرات 10، اٹک، بہاولنگر08، رحیم یار خان07، جہلم06، اوکاڑہ، خانیوال 04، سرگودھا 03، ٹی ٹی سنگھ02، لاہور(ا ئرپورٹ 01)، ساہیوال01، خیبر پختو نخوا: بالاکوٹ27،دیر (بالائی 27، زیریں 16)، مالم جبہ24، پشاور (باچا خان ائیر پورٹ18، سٹی 06)، ڈی آئی خان(سٹی 19، ائیر پورٹ 17)، سیدو شریف،چترال14،کالام13،بونیر10،پٹن11، دروش05،پارچنار 02،تخت بائی ،چراٹ01، کشمیر :مظفرآباد (ائر پورٹ 16، سٹی 04)، راولاکوٹ16،گڑھی دوپٹہ08، گلگت بلتستان:بگروٹ17،گلگت11، ہنزہ 08، گوپس06 ،بابو سر05 اور اسکردو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکییگئیزیادہ سیزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 45 اور دالبندین میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن