لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے پی ٹی آئی کے کارکنان کی ویڈیو پوسٹ کردی جس میں وہ لاہور رجسٹری کی دیواریں پھلانگ رہے ہیں۔سینئر رہنما پرویز رشید نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاجی کارکنان سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی دیواریں پھلانگنے کی کوشش کررہے ہیں۔پرویز رشید نے ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا کہ یہ کون لاڈلے ہیں، جو رات گئے دیواریں پھلانگ کر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری دفتر میں گھس گئے۔انہوںنے مزید لکھا کہ ان افراد کے وکلا ء بھی آ گے ہیں اور سپریم کورٹ رجسٹری کے رجسٹرار ان کی پٹیشن بننے کا بھی منتظر رہا۔انہوںنے کہاکہ کیا یہ سہولت صرف عمرانی لاڈلوں کو ہی حاصل رہتی ہے اور توہین عدالت کے قوانین باقی تمام پاکستانیوں کو گرفت میں لینے کے لئے ہیں۔
پرویز رشید ویڈیو
پرویز رشید نے پی ٹی آئی کارکنان کی سپریم کورٹ رجسٹری کی دیواریں پھلانگنے کی ویڈیو شیئر کر دی
Jul 25, 2022