عالمی وباء منکی پاکس پر’’ ایمرجنسی ‘‘ نفاذ کیلئے عالمی ادارہ صحت کی کمیٹی  دو حصوں میں تقسیم

جنیوا (آئی این پی)ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے تصدیق کی ہے کہ منکی پاکس وباء  کے حوالے سے کمیٹی ایمرجنسی کے اعلان پر منقسم ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیوا میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ منکی پاکس کے حوالے سے ایمرجنسی کے اعلان کی حمایت میں 6 ارکان جبکہ 9 نے مخالفت کی ہے۔عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق تیزی سے پھیلتی ہوئی منکی پاکس کی وباء عالمی صحت میں ہنگامی صورت حال کا تقاضہ کر رہی ہے۔میڈیا بریفنگ میں ٹیڈروس نے کہا کہ منکی پاکس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور اس کے خلاف ایک مربوط بین الاقوامی ردومل کی ضرورت ہے۔ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ عالمی ایمرجنسی کا مقصد اس وبائ￿  کے خلاف پیشگی ویکسینز، علاج کے لیے اشتراکی فنڈز اور عالمی کوششوں کو غیر مقفل کرنا ہے۔عالمی ادارہ برائے صحت کی ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات کے باوجود اکثریت نے ایمرجنسی کے اعلان کی مخالفت کی ہے، مگر ٹیڈروس منکی پاکس کیسز میں اضافے اور ویکسین اور علاج کی کمی کے خدشات کے بنائ￿  پر سب سے زیادہ الرٹ لیول کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن لاء  کے پروفیسر لارنس گوسٹن جو ڈبلیو ایچ او کی پیروی کرتے ہیں، نے کہا کہ اس وقت منکی پاکس وباء کے خلاف ہنگامی صورتحال کا اعلان نہ کرنا ایک تاریخی موقع ضائع کرنے کے مترادف ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن