اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پریشانی کی ضرورت نہیں،یہ ڈوبتے نظام کی آخری ہچکیاں ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اسدعمر نے کہا قوم عمران خان کی لیڈرشپ میں اپنی آزادی کیلئے کھڑی ہوئی ،قوم نے بند کمروں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا، اب راج کریگی خلق خدا۔
اسد عمر
پریشانی کی ضرورت نہیں،یہ ڈوبتے نظام کی آخری ہچکیاں ہیں: اسد عمر
Jul 25, 2022