سندھ پنجاب بارڈر پر سخت پہرے ، گندم کی قیمتوں میں مندی 

رحیم یار خان( بیورو رپورٹ)سندھ پنجاب بارڈر پر سخت پہرے کے باعث رحیم یار خان میں گندم کی قیمتوں میں زبردست مندی کا رجحان۔تفصیلات کے مطابق پچھلے کافی عرصے سے رحیم یار خان کے بعض فلور ملز مالکان محکمہ خوراک سے سبسڈائزڈ نرخوں پر ملنے والی گندم سے آٹا بنا کر سستے داموں رحیم یار خان میں فروخت کرنے کی بجائے اسے غیر قانونی طور پر کوٹ سبزل چیک پوسٹ پر تعینات عملے کی ملی بھگت سے مہنگے داموں سندھ فروخت کر دیتے تھے جس پر مصدقہ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب سے کوٹ سبزل چیک پوسٹ پر خفیہ اداروں سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا ہے جس سے رحیم یار خان سے گندم کی غیر قانونی ترسیل سندھ کو ختم ہونے سے رحیم یار خان میں گندم کی قیمتوں میں مندی کے رجحان کے باعث گندم کی قیمتیں 125روپے فی چالیس کلو گرام کم ہو کردو ہزار875روپے ہوگئے اور ماہرین کے مطابق گندم کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔
 مندی 

ای پیپر دی نیشن