عورت سے بیزاری اور صنفی تعصب کا کلچر اسلامی نہیںہے: عارف علوی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ تمام کاروباری گھرانے اپنے بیٹوں کو آگے لیکر آتے ہیں۔ ان کی بیوی‘ بیٹیاں اور بہوئیں کہاں ہیں؟ عورت سے بیزاری  اور صنفی تعصب کا کلچر اسلامی نہیں ہے۔ صدرملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ صنفی  مساوات میں پاکستان کا نمبر بہت نیچے ہے۔  صدرمملکت کا کہنا تھا کہ تمام کاروباری گھرانے اپنے بیٹوں کو آگے لیکر آتے ہیں۔ ان کی بیوی‘ بیٹیاں اور بہوئیں کہاں ہیں۔ ان کے اپنے اداروں میں انہیں محفوظ ماحول مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی خدیجہ بھی ایک کاروباری خاتون تھیں۔ عورت سے بیزاری اور صنفی تعصب کا کلچر اسلامی نہیں ہے۔
عارف علوی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...