بوسنیا:چھوٹاطیارہ گرنے  سے تباہ ،2افراد ہلاک

سرائیوو۔ (اے پی پی)بوسنیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے بوسنیااور ہرزیگووینا کے پراسیکیوٹر کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت سرائیووسے تقریبا 30 کلومیٹر شمال کی جانب نیسکی کے علاقے کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ براسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ متاثرین یورپی یونین کے شہری تھے۔بوسنیا کی وزارت داخلہ نے سہ پہر 3 بجے حادثے کی اطلاع موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ریسکیو ٹیم اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کرنعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ماہرین نے طیارے کے گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بوسینا طیارہ تباہ


 

ای پیپر دی نیشن