لاہور(نامہ نگار)ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ارسلان زاہد نے گزشتہ روز تھانہ شمالی چھاو¿نی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیفنس اے انوسٹی گیشن پولیس نے شوہر کے اندھے قتل میں بیوی اور اس کے آشنا کو2 شوٹرز سمیت گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیوی رانی بی بی،آشنا محسن بھٹی، 2شوٹرز شہزاد اور اجمل شامل ہیں۔ملزم محسن بھٹی کے مقتول ظہور احمد کی بیوی رانی بی بی کے ساتھ3سال سے تعلقات تھے۔ رانی بی بی نے ملزم محسن بھٹی کے ساتھ مل کر شوٹرز شہزاد اور اجمل کے ذریعے اپنے شوہر کو قتل کروایا اور فرار ہو گئے تھے۔انویسٹی گیشن پولیس شمالی چھاو¿نی نے سوتیلی ماں اور خالہ کو قتل کرنے والے ملزم حسن کو گرفتار کیا ہے۔ملزم نے جائیداد ہتھیانے کیلئے اپنی سوتیلی ماں سائرہ اور خالہ ظہرہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔تیسری کارروائی میں انویسٹی گیشن پولیس مناواں نے 20 سالہ شہری شفقت علی کے اندھے میں میں ملوث ملزم کو ٹریس کر لیا۔ملزم عتیق نے چند روز قبل فائرنگ کر کے شفقت کو قتل کر کے نعش غازی آباد کے علاقے میں لال پل نہر کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔ گرفتار ملزم سے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایک اور کارروائی میں انویسٹی گیشن پولیس ڈیفنس سی نے شہری غلام عباس کا قاتل گرفتارکر لیا ہے۔ملزم علی حسین کی اپنے محلے دار غلام عباس سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر اس نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے غلام عباس کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تھا۔
اندھا قتل میںبیوی ، آشنا ،2 شوٹرز سمیت 3 قتل کے ملزم گرفتار
Jul 25, 2023