لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں پھول پیش کیے۔دونوں افسران نے انوسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی زیر تفتیش مقدمات سمیت انویسٹی گیشن انچارجز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورسنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان کی گرفتاری کیلئے مربوط لائحہ عمل بھی ترتیب دیا اورشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔