بجلی کی قیمتوں میںاضافہ حکمرانوں کی سنگدلی کی انتہاہے‘صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

Jul 25, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ حکمران جاتے جاتے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ50روپے تک کا اضافہ کیاجارہا ہے جس کے اثرات اشیائے صرف کی لاگت پر یقینامرتب ہونگے اور تمام ضروریات زندگی کی اشیاءمزید مہنگی ہوجائیں گی صنعتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی اور25%صنعتیں بند ہو جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی سنگدلی کی انتہاہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے سارا بوجھ غریب عوام پرڈالا جارہا ہے جبکہ مراعات یافتہ طبقہ پر عنایات کی بارشیں مسلسل کی جاری ہیں۔ حال ہی میں پنجاب کے افسران کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی ہے۔ قوم حکمرانوں سے سوال کررہی ہے کہ کیامراعات یافتہ طبقہ کی مراعات کو ختم کرکے آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں کی جاسکتیں یا غریب عوام کا خون نچوڑنا ضروری ہے۔

مزیدخبریں