الخدمت فاو¿نڈیشن کے تحت دو روزہ اسلامک ہسپتال ورکشاپ 

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) الخدمت فاو¿نڈیشن کے تحت الخدمت کمپلیکس لاہور میں دو روزہ اسلامک ہسپتال ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس ورکشاپ کا مقصد الخدمت ہسپتال کے ذمہ داران کو اسلامی اصولوں اور قوانین کے مطابق تربیت دینا تھا تاکہ وہ اپنے ہسپتالوں کا نظام ان اصولوں کے مطابق چلا سکیں۔اس ورکشاپ میں الخدمت فاو¿نڈیشن کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن،الخدمت ہیلتھ فاو¿نڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر زاہد لطیف، سیکر ٹری جنرل سید وقاص جعفری،اسلامک ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر عثمان ظفر ، پاکستان بھر سے الخدمت ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرز ، ڈائریکٹرز اور الخدمت ہیلتھ فاو¿نڈیشن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ پر یہ لازم ہے کہ وہ اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں پر زندگی گزاریں۔اسی طرح اپنے ہسپتالوں کے نظام کو اسلامی اصولوں کے مطابق بنانا ہم پر لازم ہے تاکہ اللہ ہماری شفاءکو دوگنا کر دے۔ ڈاکٹر زاہد لطیف نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن پورے ملک میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سٹاف کے لئے بھی مختلف تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرتی ہے۔ڈاکٹر زاہد لطیف نے کہا کہ ہم اپنے ہسپتال کی انتظامیہ کو اس چیز پر پابند کریں گے کہ وہ دوا ساز کمپنیاں سے لین دین بھی بالکل اسلامی قوانین کے مطابق ہی کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...