42.5 ارب یکمشت ادا کئے جائیں، الیکشن کمشن : فنڈز مرحلہ وار جاری کرینگے : وزارت خزانہ 


 اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے حکومت سے منظورکردہ 42.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا تاہم وزارت خزانہ نے مرحلہ وار فنڈز جاری کرے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت سے منظورکردہ 42.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو 42.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے سے انکار کر دیا ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو یکمشت فنڈز دینے کی بجائے مرحلہ وار دینے کا وعدہ ہے ،واضح رہے الیکشن کمیشن حکام کی گزشتہ دنوں میں وزیر اعظم ہاو¿س میں وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی تھی۔
الیکشن کمشن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...