شاہ محمود‘ اسد عمر نے سائفر تحقیقاتی کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شاہ محمود قریشی اور اسد عمر ایف آئی اے کی سائفر تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ دونوں نے الگ الگ پیش ہوکر سائفر کے حوالے سے اپنا اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون رانا جبار کی سربراہی میں آٹھ رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں سائفر کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔ ٹیم میں مختلف ونگز کے افسروں سمیت تین انٹیلی جنس اداروں گریڈ 19 کے افسر بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...