اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیسز کی سماعت کےلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد پہنچے۔ ان کی آمد پر شدید دھکم پیل ہوئی اور پی ٹی آئی کے حامی وکلاءنے نعرے بازی کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں جاتے ہوئے کسی نے پانی کی بوتل پھینک دی تاہم وہ پانی کی بوتل لگنے سے بچ گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی سے اتر کر جج ہمایوں دلاور کی عدالت جا رہے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا۔ عدالت میں جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے چیرمین پی ٹی آئی پر پانی کی بوتل پھینکی۔ اس واقعے کے بعد جج ہمایوں دلاور کی عدالت کے باہر صحافیوں کو بھی اندر جانے سے روک دیا گیا۔
بوتل