پٹرولیم مصنوعات پر  ڈیلرز مارجن میں اضافہ


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر ایک روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیلرز مارجن میں اضافہ مرحلہ وار ہو گا۔ اضافہ یکم ستمبر 2023 ءسے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2023 ءتک مکمل ہو گا۔ ہر پرائس چینج تاریخ پر 41 پیسے فی لٹر ڈیلرز مارجن میں اضافہ ہو گا۔
اضافہ

ای پیپر دی نیشن