اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے 14 ارب ڈالر کا آئل ریفائنری معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب جدید آئل ریفائنری کے لیے14 ارب ڈالر کے معاہدے کو حتمی شکل دینے قریب ہیں۔ خلیج تعاون کونسل کے کچھ ممالک نے بھی اس معاہدے میں شامل ہونے کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔