محاصرے ، تلاشی کارروائیاں جاری ، نوجوان کے گھر پر چھاپہ ، 6 کشمیریوں کیخلاف مقدمہ 


 نئی دہلی‘ سری نگر(کے پی آئی)بھارتی تحقےقاتی ادارے این آئی اے نے کشتواڑ میں کشمیری نوجوان ریاض احمد کے گھر پر چھاپہ مار کر موبائل فون اور دوسری اشیا ضبط کر لی ہیں ۔ ریاض احمد سمےت 6 کشمیری نوجوانوں کامراج زمان دانش نصیر، اسامہ بن جاوید ، نثار احمد شیخ اور نشاد احمد بٹ کے خلاف بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ جبکہ کرگل میں ایک گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔کرگل کے علاقے کاکسر میں ہفتے کی شام ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریا میں جاگری ۔مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشور کے جلوسوں کو روکنے کے لیے سخت قدامات کیے جارہے ہیں ۔ قابض حکام نے اس بار بھی یوم عاشور کے جلوسوںپر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں 1990کی دہائی سے محرم کے جلوسوں کی اجازت نہیں ہے۔دوسری جانب بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندو وزےر اعلی لانے کے منصوبے کے تحت اسمبلی میںہندووں کے لیے2 نشستےں مختص کرے گی .اس سلسلے میں جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے ایکٹ 2019 میں ترمیم کی جارہی ہے ۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق مسودہ قانون لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔
کشمیر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...