قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور میں خواتین اور سٹاف سے چھڑ خانی کرنےوالا اوباش نوجوان کو عملہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چند روز سے محسن ہر روز ایمرجنسی وارڈ میڈیکل وارڈ میں آکر خواتین اور نرسوں سے چھڑ خانی کرتا تھا جسے متعدد بار منع کیا مگر وہ باز نہیں آیا جسکو پکڑ کر تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا گےا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔