خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار)تحصیل انتظامیہ اشیائے خورد ونوش کو سرکاری قیمتوں پر فروخت کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ دودھ فروخت کرنےوالے من مانے ریٹ پر دودھ مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف یہ دودھ مہنگا ہونے کے ساتھ انتہائی ناقص‘ کیمیکل ملا اور بچوں کی صحت کےلئے خطرناک ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی صفائی کے نام پر دکانداروں سے لاکھوں روپے جرمانے کی صورت میں اکھٹا کرنے میں مصروف ہے۔ اس ادارے کی کیمیکل ملے دودھ کی سرعام شہر بھر میں فروخت میں کوئی دلچسپی نہیں۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد میڈم ایوشہ ظفر اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داروں سے نوٹس لیتے ہوئے کیمیکل ملے ناقص ‘ مہنگے داموں دودھ فروخت کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔