ن لیگ کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے :طارق محمود 


جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 138 حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ن لیگ کی تاریخ جمہوریت کےلئے جہد مسلسل ، مشکلات اور قربانیوں سے عبارت ہے پارٹی قیادت نے جلاوطنی قبول کی تاہم ملکی سلامتی اور وقار کو نقصان پہنچانے یا عوام کے ذہنوں میں ملکی اداروں کےخلاف زہر بھرنے کی کسی سازش کا بھی حصہ نہیں بنے ، اپنے ایک بیان میں طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ پاکستانی عوام باشعور ہیںجو سازشی عناصر اور ملکی معیشت کو تباہ کرنےوالے ملک دشمن ٹولے کو آئندہ انتخابات میں مسترد کردیں گے جیت ن لیگ کی ہوگی جو ملک و قوم کو درپیش بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرےگی۔

ای پیپر دی نیشن