موڑکھنڈا (نامہ نگار) سٹوڈنٹس ڈے منانے کا مقصد طلباءمیں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ اس مقصد کے لیے پنجاب بھر میں ٹیوٹا کے تمام اداروں میں سٹوڈنٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ کے ویژن کے مطابق ڈائریکٹر ٹیوٹا شیخوپورہ یونس شاکر کی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر موڑکھنڈا میں بھی اس دن کی مناسبت سے ٹرینیوں میں صحتمندانہ سرگرمیوں کے لیے تقاریر‘ مقابلہ نعت و تلاوت‘ سپورٹس‘ سپورٹس مین سپیرٹ اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انجےنئر کاشف کرامت مغل نے موٹیوشنل لیکچر دیا۔