ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خورشید عالم نے کہا کہ دریائے راوی کے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں جانوروں کی ویکسین کا عمل جاری ہے ،اب تک 40 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے جانوروں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے دوران جانوروں میں گل گھوٹو، منہ کھر ، انتڑیوں نمونیہ اورمرغیوں میں رانی کھیت کی بیماری پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے ،زمینداروں کو انکے جانوروں کو بیماریوں سے بچاو¿ کے حفاظتی ٹیکے اور ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔