شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و پی پی 140 کے نامزد ا میدوار چوہدری منیر قمر واہگہ اور ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک نے مقامی امام بارگاہ اور ذوالجناح کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اس موقع پر رانا اکرم ناز ، کاشف گیلانی و دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے ، انہوں نے امام بارگاہ اور جلوس انتظامیہ سے بھی ملاقات کی او ر محرم الحرام میں امن و امان کی بحالی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اوراتحاد بین المسلمین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم کیخلاف آواز اٹھائی دوقومی نظریہ انسانوں کی ضرورت ہے دو قومی نظریہ قیام پاکستان کا سبب بنااسلام برابری اور مساوات قائم رکھنے کا درس دیتاہے اسلام میں عوام کے سامنے جوابدہی کا عمل سب سے افضل ہے۔