نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مقامی پولیس نے سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن محمد رضوان کی رپورٹ پر مزدا گاڑی کے ڈرائیور عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔مقدمہ تیز رفتاری غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں درج کیا گیا جبکہ ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔