حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) علامہ حافظ مرتضیٰ مہدی نے مرکز ی امام بارہ گاہ فوارہ میں عشرہ محرام لحرام کی مجالس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاہے کہ حضرت امام حسین ؓعالی مقام عالم اسلام کے محسن ہیں۔ اس وقت اسوہ شبیری پرعمل پیراہو نے کی اشد ضرورت ہے۔حضرت امام حسین ؓ کی شہادت ہمیں درس دیتی ہے کہ ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق اداکریں،چاہے آپ کی جا ن ہی کیوں نہ چلی جائے۔ملک ہمار ا ہے اس میں امن وامان قائم کرناہم سب کی ذمہ داری ہے۔سنی اورشیعہ بھائی بھائی ہیں۔محرم الحرام کے دوران دونوں مکاتب فکر کے علمائے کرام اپنے اپنے عقیدہ کے مطابق ذکر حضرت امام حسین ؓعالی مقام کرتے ہیں۔ یزید یوں کو 72 شہدانے شکست فاش دی،حضرت امام حسین ؑ نے لاکھوں یزیدی فوجیوں کے آگے سرنڈر نہیں کیا ۔