گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) موسلادھار بارش کے بعد شہر بھر کی سڑکےں گلےاں اور بازار ندی نالوں کی شکل اختےار کر گئے ،نشےبی علاقے ڈوب گئے جبکہ پانی لوگوں کی دکانوں اور گھروں مےں داخل ہو گےا۔شہر بھر اور گردونواح کے علاقوں مےں موسلادھار بارش ہوئی جسے کے بعد شہر بھر کی سڑکےں ، گلےاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پےش کرنے لگے ، بارش کے باعث پانی لوگوں کی دکانوں اور گھر مےں داخل ہونے سے انہےں شدےد پرےشانی کا سامنا کرنا پڑا ، اسی طرح سڑکوں پر کھڑے پانی مےں بےشتر شہریوں کی کارےں ،موٹر سائےکلےں ، چاندگاڑےاں اور رکشے بند ہو گئے ، شہرےوں کا کہنا ہے کہ واساکی نااہلی سے جب بھی بارش ہوتی ہے تو شہر بھر کی سڑکےں ،گلےاں اور بازوں سمےت نشےبی علاقے پانی مےں ڈوب جاتے ہےں جبکہ واسا افسران ہر باردعوے کرتے ہےں کہ وہ صورتحال سے نمٹنے کےلئے مکمل طور پر تےار ہےں مگر بارش انکے کے دعوﺅں کو ساتھ بہہ کر لے جاتی ہے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
گوجرانوالہ:تیزبارش، گلےاں اور بازار نالوں کی شکل اختےار کر گئے
Jul 25, 2023