گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ 4اگست کو یوتھ کنونشن فٹبال گراﺅنڈ کشمیر روڈ پیپلز کالونی میں منعقد ہوگا۔گوجرانوالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا یوتھ کنونشن ہوگا جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق خصو صی خطاب کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی،ضلعی صدر یوتھ حافظ نعیم فہیم،ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ فیصل ذکائ،ا میدوار برائے پی پی 60محمد انیق حسن رندھاوا،امیر زون پی پی 64ڈاکٹر محمد یوسف گجر،عرفان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے بتایا کہ یوتھ کنونشن کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نوجوانوں کو خصوصی پیغام دیں گے جبکہ کنونشن میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے قافلے ضلع بھرسے پہنچیں گے۔یوتھ کے علاوہ خواتین ،تاجر،وکلا سمیت کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ کنونشن میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ،صوبائی امیر وسطی پنجاب جاوید قصوری،امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی بھی خطاب کریں گے۔
جماعت اسلامی کا یوتھ کنونشن 4اگست کو ہوگا:مظہررندھاوا
Jul 25, 2023