لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان مصباح الحق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے کرکٹ امور کیلئے مشیر مقرر ہوگئے ہیں۔ سابق کپتان مصباح الحق نے ذکا اشرف کا ایڈوائزر بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ ذمہ داریاں بلا معاوضہ انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا ذکا اشرف سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے مجھے بورڈ میں پرکشش تنخواہ پر کام کرنے کی آفر کی مگر میں نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے فل ٹائم کام سے معذرت کرلی ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ ذکا اشرف نے انہیں بطور مشیر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرنے کو کہا جو میں نے قبول کرلیا ہے۔ اپنے تجربے کی روشنی میں جو بھی ممکن ہوسکا پی سی بی کے ڈومیسٹک اور دوسرے کرکٹ معاملات ٹھیک کرنے کیلئے تجاویز دوں گا۔
مصباح الحق سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے مشیر مقرر
Jul 25, 2023