19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان کے 222 کھلاڑیوں کی انٹری کنفرم 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)رواں سال چین میں ہونیوالے 19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان کے 222 کھلاڑیوں کی انٹری کنفرم کر دی گئی ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق 19 ویں ایشین گیمز کے لیے مختلف کھیلوں میں پاکستان کے 287 پلیئرز و آفیشلز کی انٹری کنفرم کی گئی ہے، دستے میں 222 کھلاڑی اور ان کھیلوں کے 65 آفیشلز شامل ہوں گے، کھلاڑیوں میں 161 مرد کھلاڑی اور 62 خواتین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق فنڈز کی کمی کی وجہ سے بیس بال اور جمناسٹک میں پاکستان شرکت نہیں کرے گا، پاکستان سپورٹس بورڈ نے دونوں کھیلوں کو ایشین گیمز کے لیے اخراجات دینے سے منع کر دیا تھا جبکہ فٹبال اور ایکیوسٹریئن میں بروقت انٹری نہ بھیجنے کی وجہ سے پاکستان شریک نہیں ہوگا۔چیف ڈی مشن سمیت دستے کے انتظامی آفیشلز کی فہرست بعد میں فائنل کی جائے گی۔واضح رہے کہ چین کے شہر ہینگزو میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والے ایشین گیمز کے لیے آرگنائزرز نے 15 جولائی کی ڈیڈ لائن دی تھی۔دوسری جانب اولمپک کونسل آف ایشیا کے مطابق اس سال ایشین گیمز میں ریکارڈ 12500 ایتھلیٹس شریک ہوں گے جو ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کی شرکت کا نیا ریکارڈ ہوگا۔اس سے قبل جکارتہ میں 2018 میں ہونے والے گیمز میں 11300 ایتھلیٹس شریک ہوئے تھے۔او سی اے کے مطابق 19 ویں ایشین گیمز کے لیے 15 جولائی کی ڈیڈ لائن تک 45 ملکوں سے 12500 انٹری موصول ہوئیں، ایشین گیمز میں 40 کھیلوں کے 61 ڈسپلن میں 483 ایونٹس ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...