بیجنگ (آئی این پی ) بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، 2023 کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کی چینی اور شوگر کنفیکشنری کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔گوادر پرو کے مطابق غلام قادر نے کہا کہ اس سال برآمدات کی یہ کامیابی اقتصادی ترقی اور تجارتی تنوع کے لیے ملک کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ چینی مارکیٹ میں پاکستانی مٹھائیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات کے ساتھ ان مصنوعات کے اعلیٰ معیار اور صداقت کی عکاسی کرتی ہے۔
امسال پاکستان کی چین کو شوگر برآمدات 18 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
Jul 25, 2023