ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے ایک گروپ کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ا یسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد علی حیدر کا کہنا تھا کہ چند مفاد پرست لوگ اپنی دکانوں کو چمکانے کیلئے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزاورانڈسٹری سے وابستہ افراد کو گمراہ کر رہے ہیں اور ان کا معاشی استحصال کیا جارہا ہے،ان عناصر نیماضی میں بھی ہڑتالیں کروا کر بلیک میں ایل پی جی بیچی ہے اور اب بھی ایل پی جی کی قیمت بڑھانے کی سازش کی جارہی ہے  تاکہ جن لوگوں نے ایل پی جی ذخیرہ کی ہوئی ہے  وہ ہڑتال کا فائدہ اٹھا کر ایل پی جی کو مہنگا  فروخت کرسکیں لیکن ملک کے محب وطن ایل پی جی انڈسٹری اور ڈسٹری بیوٹرز نے اس ہڑتال کو مسترد کردیا ہے۔علی حیدر نے ایل پی جی کی صنعت سے وابستہ تمام کارعباری افراد سے کہا کہ وہہڑتال کا لبادہ اوڑھ کر ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا راستہ اختیارکرنے والوں سے ہوشیار رہیں  اورمصنوعی ہڑتال کا حصہ بننے کے بجائے اپنے کاروبار کو جاری رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن